فهرس الكتاب

الصفحة 990 من 5761

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل

990 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ قَالَ لِمَرْوَانَ يَا أَبَا عَبْدِ الْمَلِكِ أَتَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ بِقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَإِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَمَحْلُوفَةٌ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِيهَا بِأَطْوَلِ الطُّولَيَيْنِ المص

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے حضرت مروان سے کہا: اے ابو عبدالملک! کیا آپ ہمیشہ مغرب کی نماز میں (قل ھو اللہ احد) اور (انا اعطیناک الکوثر) ہی پڑھتے ہیں؟ انھوں نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ''قسم اس ذات کی جس کی قسم اٹھائی جاتی ہے! (یعنی اللہ عزوجل کی!) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نماز میں دو لمبی سورتوں میں سے زیادہ لمبی سورت المص پڑھتے دیکھا ہے۔

دو لمبی سورتوں سے مراد سورہ انعام اور سورہ اعراف ہیں اور ان میں سے زیادہ لمبی سورت سورہ اعراف ہے۔ اس سورہ المص بھی کہا جاتا ہے کیونکہ انھی حروف سے اس سورت کا آغاز ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت