فهرس الكتاب

الصفحة 1111 من 5761

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان

1111 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ ح و أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اعْتَدِلُوا فِي السُّجُودِ وَلَا يَبْسُطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ انْبِسَاطَ الْكَلْبِ اللَّفْظُ لِإِسْحَقَ

حدیث انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''سجدے میں اعتدال اختیار کرو اور کئوی شخص اپنے بازو اس طرح زمین پر نہ بچھائے جس طرح کتا بچھاتا ہے۔'' یہ لفظ حضرت اسحاق بن ابراہیم کے ہیں۔

اس وضاحت کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ اس روایت کو امام نسائی رحمہ اللہ نے دو سندوں سے بیان کیا ہے۔ دونوں سندیں حضرت قتادہ پر متفق ہوتی ہیں۔ پہلی سند حضرت اسحاق بن ابراہیم سے ہے اور دوسری حضرت اسماعیل بن مسعود سے۔ (مزید دیکھیے، حدیث: ۱۰۲۹)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت