فهرس الكتاب

الصفحة 3065 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

3065 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيُّ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ رَمَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ ضُحًى وَرَمَى بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ إِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے قربانی والے دن چاشت کے وقت (دن چڑھے) رمی کی اور یوم نحر کے بعد جب سورج ڈھلتا، اس وقت رمی کرتے۔

(۱) ''یوم نحر'' ۱۰ ذوالحجہ کو کہا جاتا ہے۔ اگرچہ قربانی ما بعد دنوں میں بھی کی جا سکتی ہے مگر قربانی کا دن ۱۰ ذوالحجہ ہی ہے۔ رسول اللہﷺ نے ایک سو اونٹ یوم نحر ہی کو قربان کر دیے تھے۔ (۲) یوم نحر رمی کا وقت طلوع شمس سے شروع ہوتا ہے، جب بھی موقع ملے حتی کہ دن کو نہ کر سکے تو رات کو کرے۔ باقی دنوں میں رمی کا وقت زوال شمس سے شروع ہوتا ہے، نیز باقی دنوں میں سب سے جمروں کو رمی کی جاتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت