فهرس الكتاب

الصفحة 989 من 5761

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل

باب: مغرب کی نماز میں سورۂ حمٓ الدخان پڑھنا

989 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ وَذَكَرَ آخَرَ قَالَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ هُرْمُزَ حَدَّثَهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ بِ حم الدُّخَانِ

حضرت عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میں سورہ حم الدخان پڑھی۔

(۱) ممکن ہے کہ آپ نے دونوں رکعتوں میں یہ سورت پڑھی ہو جیسا کہ اگلے باب میں سورہ اعراف کے متعلق ہ کہ آپ نے مغرب کی دونوں رکعتوں میں سورہ اعراف تقسیم کرکے پڑھی۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے پوری سورت ایک ہی رکعت می پڑھی ہو۔ واللہ اعلم۔ (۲) مذکورہ روایت کو شیخ البانی رحمہ اللہ نے ضعیف الاسناد قرار دیا ہے لیکن ضعف کی وضاحت نہیں فرمائی، تاہم مذکورہ حدیث کا صحیح ہونا ہی درست معلوم ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید دیکھیے: (ذخیرۃ العقبی، شرح سنن النسائي: ۲۷۵-۲۷۱/۱۲)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت