کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5292 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَكَانَ يَلْبَسُهُ فَجَعَلَ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ فَصَنَعَ النَّاسُ ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَنَزَعَهُ وَقَالَ إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ وَأَجْعَلُ فَصَّهُ مِنْ دَاخِلٍ فَرَمَى بِهِ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ
حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسو اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی ۔ آپ اسے زیب تن فرمایا کرتے تھے ۔ آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے ۔ لوگوں نے بھی ( سونے کی) انگوٹھیاں بنوالیں پھر ایک دن آپ منبر پر تشریف فرم ہوئے تو اسے اتار پھینکا اور فرمایا: ''میں یہ انگوٹھی پننا تھا اور اس کا نگینہ اندرونی جانب رکھتا تھا ۔ '' پھر آپ نے اسے اتار پھینکا اور فرمایا: '' اللہ کی قسم ! اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔ '' لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینک
دیکھیے حدیث:5221۔