فهرس الكتاب

الصفحة 3571 من 5761

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

سوگ والی عورت کے لیے سرمہ لگانا منع ہے

3571 أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَةَ وَأُمَّ حَبِيبَةَ أَتَكْتَحِلُ فِي عِدَّتِهَا مِنْ وَفَاةِ زَوْجِهَا فَقَالَتْ أَتَتْ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَتْهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ قَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا أَقَامَتْ سَنَةً ثُمَّ قَذَفَتْ خَلْفَهَا بِبَعْرَةٍ ثُمَّ خَرَجَتْ وَإِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا حَتَّى يَنْقَضِيَ الْأَجَلُ

حضرت زینب سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حضرت ام سلمہ اور حضرت ام حبیبہؓ سے پوچھا کہ کیا عورت اپنے خاوند کی عدت وفات کے دوران میں سرمہ ڈال سکتی ہے؟ وہ کہنے لگیں کہ ایک عورت نبیﷺ کے پاس آئی تھی اور اس نے اس کے متلعق پوچھا تھا۔ آپ نے فرمایا تھا: ''دور جاہلیت میں جب کسی عورت کا خاوند فوت ہوجاتا تھا تو ایک سال تک ٹھہری رہتی تھی' پھر اپنے پیچھے مینگنی پھینکتی اور نکلتی۔ اب تو عدت صرف چار ماہ دس دن ہے' لہٰذا وہ سرمہ نہیں ڈال سکتی حتیٰ کہ یہ مدت گزرجائے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت