4347 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ عَنْ بَقِيَّةَ قَالَ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ
حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہر کچلی والے درندے اور گھریلو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔
گھریلو گدھوں سے مراد وہ گدھے ہیں جنھیں لوگ گھروں میں رکھتے ہیں۔ گھریلو کی صراحت اس لیے کہ جنگلی گدھا حرام نہیں جیسا کہ آئندہ باب میں آرہا ہے۔