4346 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ أَنْبَأَنَا بَقِيَّةُ عَنْ بَحِيرٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّهُمْ غَزَوْا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ وَالنَّاسُ جِيَاعٌ فَوَجَدُوا فِيهَا حُمُرًا مِنْ حُمُرِ الْإِنْسِ فَذَبَحَ النَّاسُ مِنْهَا فَحُدِّثَ بِذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَأَذَّنَ فِي النَّاسِ أَلَا إِنَّ لُحُومَ الْحُمُرِ الْإِنْسِ لَا تَحِلُّ لِمَنْ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ
حضرت ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: لوگ جہاد کرنے کی خاطر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خیبر کی طرف گئے۔ لوگوں کو اس وقت بہت بھوک لگی تھی۔ وہاں لوگوں نے گھریلو گدھے پائے تو انھوں نے ان کو ذبح کر لیا۔ یہ بات نبی اکرم ﷺ سے ذکر کی گئی تو آپ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف کو حکم دیا اور انھوں نے لوگوں میں اعلان کیا: خبردار! گھریلو گدھوں کا گوشت کسی ایسے شخص کے لیے حلال نہیں جو میری رسالت کی گواہی دیتا ہے۔