کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5367 أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اسْتَأْذَنَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ادْخُلْ فَقَالَ كَيْفَ أَدْخُلُ وَفِي بَيْتِكَ سِتْرٌ فِيهِ تَصَاوِيرُ فَإِمَّا أَنْ تُقْطَعَ رُءُوسُهَا أَوْ تُجْعَلَ بِسَاطًا يُوطَأُ فَإِنَّا مَعْشَرَ الْمَلَائِكَةِ لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ تَصَاوِيرُ
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: حضرت جبریل نے نبیٔ اکرمﷺ سے داخل ہونے کی اجازت طلب کی۔ آپ نے فرمایا: ''آجائیں۔'' انہوں نے کہا: میں کیسے داخل ہو سکتا ہوں جب کہ آپ کے گھر میں ایک پردہ ہے جس میں تصویریں بنی ہوئی ہیں؟ یا تو آپ ان کے سر کاٹ دیں یا اسے چٹائی بنا کر بچھا لیں۔ ہم فرشتے کسی گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہوں۔
معلوم ہوا تصویر والا کپڑا اگر نیچے بچھایا جائے جہاں پاؤں لگتے ہوں تو کئی حرج نہیں، یا تصویر کو اس طرح کاٹ دیا جائے کہ چہرہ مکمل نہ رہے۔ تفصیل پیچھے بیان ہو چکی ہے۔