3376 أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَزِيرِ بْنِ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ كَأَنَّهُ يَعْنِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ مَهْيَمْ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ پر صفرہ (زرد خوشبو) کا نشان دیکھا تو فرمایا: ''یہ کیا ہے؟'' انہوں نے کہا: میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کی ہے۔ آپ نے فرمایا: ''ولیمہ کرنا' چاہے ایک بکری ہی کا ہو۔''