فهرس الكتاب

الصفحة 1033 من 5761

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان

باب: تطبیق کی منسوخی

1033 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي وَجَعَلْتُ يَدَيَّ بَيْنَ رُكْبَتَيَّ فَقَالَ لِيَ اضْرِبْ بِكَفَّيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ قَالَ ثُمَّ فَعَلْتُ ذَلِكَ مَرَّةً أُخْرَى فَضَرَبَ يَدِي وَقَالَ إِنَّا قَدْ نُهِينَا عَنْ هَذَا وَأُمِرْنَا أَنْ نَضْرِبَ بِالْأَكُفِّ عَلَى الرُّكَبِ

مصعب بن سعد سے روایت ہےے انھوں نے فرمایا: میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز پڑھی اور میں نے اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے تو والد محترم نے مجھ سے کہا: اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھو۔ میں نے ایک دفعہ پھر اسی طرح کیا تو انھوں نے میرے ہاتھ پر مارا اور فرمایا: یقینًا ہمیں اس کام سے روکا گیا ہے، اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم ہاتھ گھٹنوں پر رکھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت