فهرس الكتاب

الصفحة 1061 من 5761

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان

جب امام رکوع سے سر اٹھائے تو کیاپڑھے؟

1061 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو [اللھم! ربنا ولک الحمد] کہتے۔

معلوم ہوا کہ امام رکوع سے اٹھے تو [سمع اللہ لمن حمدہ] بھی کہے اور [ربنا ولک الحمد] بھی۔ اسی طرح اکیلا نماز پڑھنے والا بھی دونوں جملے کہے۔ امام مالک رحمہ اللہ امام کے لیے [ربنا ولک الحمد] کہنے کے ائل نہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ [سمع اللہ لمن حمدہ] کا جواب ہے، لہٰذا یہ جملہ صرف مقتدی کہیں گے اور امام صرف [سمع اللہ لمن حمدہ] کہے گا مگر یہ صریح احادیث کے خلاف ہے۔ اس قسم کی مناسبات وہاں تلاش کی جاتی ہیں جہاں نص (صریح قرآن و حدیث) مذکور نہ ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت