1379 أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى كُلِّ رَجُلٍ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ سَبْعَةِ أَيَّامٍ غُسْلُ يَوْمٍ وَهُوَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقولہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ہر مسلمان آدمی کے لیے ہر سات دنوں میںایک دن غسل کرنا ضروری ہے اور وہ دن جمعۃ المبارک ہے۔''
غسل جمعہ کی بحث کے لیے دیکھیے حدیث نمبر: ۱۳۷۶ اور ۱۳۷۷۔