1407 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَشِيطٍ أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ شِهَابٍ عَنْ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ سُنَّةٌ وَقَدْ حَدَّثَنِي بِهِ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَكَلَّمَ بِهَا عَلَى الْمِنْبَرِ
ابراہیم بن نشیط نے حضرت ابن شہاب زہری سے جمعے کے دن غسل کرنے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا: سنت ہے اور مجھے یہ بات حضرت سالم نے اپنے والد محترم سے بیان کی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات منبر پر ارشاد فرمائی۔