فهرس الكتاب

الصفحة 1433 من 5761

کتاب: جمعۃ المبارک سے متعلق احکام و مسائل

جمعے کے دن وہ کون سی گھڑی ہے جس میں دعا ضرور قبول ہو تی ہے؟

1433 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ قُلْنَا يُقَلِّلُهَا يُزَهِّدُهَا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ حضرت ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''یقینًا جمعے کے دن ایک ایسا مخصوص وقت ہے جسے جو بھی مسلمان شخص کھڑا نماز پڑھتا ہوا پالے اور اس میں اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز مانگتا ہو تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور وہ چیز دے دیتا ہے۔'' پ صلی اللہ علیہ وسلم (ہاتھ کے اشارے سے) اس وقت کو بہت قلیل بتاتے تھے۔

جو چیز جتنی زیادہ قیمتی، بلند مرتبہ اور افضل ہو، اتنی ہی کم ہوتی ہے۔ یہ فطری اصول ہے۔ یہ وقت بھی بہت فضیلت والا ہے، اس لیے قلیل ہے، نیز ایسی چیز بڑی چھپا کر رکھی جاتی ہے اور اس کے حصول میں بڑی جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا اس وقت کو مبہم رکھا گیا تاکہ اس کی خصوصی شان ظاہر ہو۔ مباک ہیں وہ لوگ جو ایسی ساعات لطیفہ سے بہرہ ور ہوتے ہیں۔ لمثل ھذا فلیعمل العاملون۔ وفقنا اللہ لما یحبہ ویرضی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت