فهرس الكتاب

الصفحة 1436 من 5761

کتاب: سفر میں نماز قصر کرنے کے متعلق احکام و مسائل

باب:

1436 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ لَا يَخَافُ إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے مدینہ کی طرف نکلے (اور چار رکعت والی نمازیں) دو رکعت ہی پڑھتے رہے، حالانکہ رب العالمین کے سوا آپ کو کسی کا ڈر نہ تھا۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا اشارہ حجۃ الوداع کے سفر کی طرف تھا۔ اس وقت سب دشمن مغلوب ہوچکے تھے بلکہ ختم ہوچکے تھے۔ خوف کا امکان بھی نہیں تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت