باب:
1441 أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ سُفْيَانَ وَهُوَ ابْنُ حَبِيبٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ زُبَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عُمَرَ قَالَ صَلَاةُ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَانِ وَالْفِطْرِ رَكْعَتَانِ وَالنَّحْرِ رَكْعَتَانِ وَالسَّفَرِ رَكْعَتَانِ تَمَامٌ غَيْرُ قَصْرٍ عَلَى لِسَانِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جمعے کی نماز، عید الفطر کی نماز، قربانی (عید الاضحیٰ) کی نماز اور سفر کی نماز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی دو دو رکعت ہے اور یہ مکمل ہے۔ اس میں کوئی نقص اور کمی نہیں۔
''نقص اور کمی نہیں'' کا مطلب ہے کہ یہ نمازیں مکمل ہیں، اس لیے کہ اللہ کی طرف سے یہ اتنی ہی تعداد مں مقرر ہیں۔ اسی طرح سفر میں دو رکعتیں بھی ثواب میں چار رکعتوں سے کم نہیں، اس لیے کہ یہ رخصت بھی اللہ ہی کی طرف سے ہے۔