فهرس الكتاب

الصفحة 1615 من 5761

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل

رات کی نماز (تہجد) کی ترغیب

1615 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ أَنَّهُ سَمِعَ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْفَرِيضَةِ قِيَامُ اللَّيْلِ وَأَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ الْمُحَرَّمُ أَرْسَلَهُ شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ

حضرت حمید بن عبدالرحمن سے منقول ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''فرض نماز کے بعد افضل نماز رات کی نماز (تہجد) ہے اور رمضان المبارک کے بعد افضل روزے محرم کے ہیں۔''

شعبہ بن حجاج نے اس روایت کو مرسل بیان کیا ہے۔

حدیث نمبر:۱۶۱۴ اور ۱۶۱۵ایک ہی ہیں۔ فرق صر ف یہ ہے کہ حدیث نمبر ۱۶۱۴ میں سند متصل ہے جبکہ حدیث نمبر ۱۶۱۵ میں صحابی (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کا ذکر نہیں ہے۔ اصولِ حدیث میں ایسی روایت کو مرسل کہتے ہیں۔ اس حدیث کے راوی حضرت شعبہ بن حجاج ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت