1641 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ أَتَيْتُ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ وَكَانَ لِي أَخًا صَدِيقًا فَقُلْتُ يَا أَبَا عَمْرٍو حَدِّثْنِي مَا حَدَّثَتْكَ بِهِ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَتْ كَانَ يَنَامُ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَيُحْيِي آخِرَهُ
حضرت ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت اسود بن یزید کے پاس آیا اور عرض کیا۔۔۔ وہ میرے بھائی اور دوست تھے۔۔۔: اے ابوعمرو! مجھے وہ حدیث بیان کیجیے جو آپ کو ام المومنین (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (رات کی) نماز کے بارے می بیان کی ہے۔ انھوں نے کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے شروع میں (عشاء کی نماز کے بعد) سوجاتے تھے اور رات کا آخری حصہ جاگتے (عبادت کرتے) تھے۔