1675 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ قَالَ حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ حَدَّثَهُ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَحُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَاهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ
حضرت سالم اور حمید دونوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ ایک آدمی نے اٹھ کر کہا: اے اللہ کے رسول! رات کی نماز (پڑھنے کا طریقہ) کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''رات کی نماز دو دو کرکے پڑھو۔ جب صبح کا ڈر ہو تو ایک رکعت پڑھ لو۔''
اتنی کثیر سندوں سے اس مشہور حدیث کے ہوتے ہوئے احناف کا آخر میں ایک رکعت پڑھنے کو جائز نہ سمجھنا، یا بلادلیل منسوخ کہنا دلائل سے انحراف کے مترادف ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی کئی روایات میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طرزعمل یہی بیان کیا گیا ہے۔ جمہور اہل علم کا یہی مسلک ہے، ہاں! ایک اسلام کے ساتھ، درمیان میں تشہد کیے بغیر، تین اکٹھے پڑھنا بھی جائز ہے خصوصًا جب وہ عشاء کی نماز کے فورًا بعد ہوں تو بہتر ہے کہ تین اکٹھے پڑھے جائیں، البتہ تراویح یا تہجد میں ایک رکعت کو الگ پڑھا جائے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمومی عمل یہی تھا، نیز دونوں قسم کی روایات میں تطبیق کی یہ بھی ایک صورت ہے۔