1679 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثٍ الْوِتْرِ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَرَكْعَتَيْ الْفَجْرِ وَصَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے دلی محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتوں کی تاکید فرمائی کہ شروع رات میں وتر پڑھ لیا کروں، فجر کی سنتوں کی پابندی کروں اور ہر مہینے میں تین نفلی روزے رکھوں۔