1704 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يُوتِرُ بِثَلَاثٍ بِسَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تین وتر پڑھا کرتے تھے اور ان میں (سبح اسم ربک الاعلی) ، (قل یایھا الکفرون) اور (قل ھواللہ احد) پڑھتے تھے۔
دونوں میں اختلاف یہ ہے کہ پہلی روایت میں تین وتر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل بتلایا گیا ہے اور دوسری حدیث میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا اپنا فعل۔ اختلاف سے مصنف رحمہ اللہ کی مراد یہی ہے۔ واللہ اعلم۔