1778 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا نُودِيَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَقُومَ إِلَى الصَّلَاةِ وَرَوَى سَالِمٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب صبح کی نماز کی اذان ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کو جانے سے پہلے دو ہلکی رکعتیں پڑھتے تھے۔
یہ روایت حضرت سالم نے بھی (حضرت نافع کے بجائے) ابن عمر عن حفصۃ کی سند سے بیان کی ہے۔
اب تک یہ روایت حضرت نافع کے واسطے سے ذکر کی گئی ہے، لیکن یہ روایت حضرت نافع کے ساتھی حضرت سالم بھی اسی سند سے بیان کرتے ہیں اب ان کی روایت ذکر کی جارہی ہے۔