1781 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ أَبِي عَمْرٍو عَنْ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَيْنَ النِّدَاءِ وَالْإِقَامَةِ مِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کی اذان اور اقامت کے درمیان دو ہلکی رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
تہجد کی لمبی لمبی رکعتوں کے بعد تو یہ رکعتیں واقعتًا ہلکی ہی معلوم ہوتی ہیں۔ اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انھیں بھی سکون و اطمینان سے ٹھہر ٹھہر کر ہی پڑھتے تھے مگر آپ قراءت ہلکی کرتے تھے، مثلًا: (قل یایھا الکفرون) اور (قل ھواللہ احد)