فهرس الكتاب
جوآدمی دن اور رات میں فرض نمازوں کےعلاوہ بارہ رکعات سنت پڑھے ' اسے کییا ثواب ملے گااور اس بارے میں حصرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی روایت نقل کرنے والوں کااختلا ف نیزحضرت عطاءکے شاگردو ں کااختلاف
1801 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَكِّيٍّ قَالَا أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِي يُونُسَ الْقُشَيْرِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَتْ مَنْ صَلَّى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً فِي يَوْمٍ فَصَلَّى قَبْلَ الظُّهْرِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ
حضرت ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جو آدمی ایک دن میں بارہ رکعات پڑھے۔ ظہر سے پہلے (چار، بعد میں دو، مغرب کے بعد دو، عشاء کے بعد دو اور فجر سے پہلے دو) تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔
''ظہر سے پہلے'' یہ معنی اس حدیث کو دوسری حدیث کے مطابق کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔