1919 أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَا مَا رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهِدَ جَنَازَةً قَطُّ فَجَلَسَ حَتَّى تُوضَعَ
حضرت ابوہریرہ اور ابو سعید رضی اللہ عنہما دونوں نے فرمایا: ہم نے تو کبھی نہیں دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی جنازے کے ساتھ تشریف فرما ہوں اور جنازہ زمین پر رکھے جانے سے پہلے بیٹھ گئے ہوں۔