فهرس الكتاب

الصفحة 1927 من 5761

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

کھڑانہ ہو نے کی رخصت

1927 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ مَرَّتْ بِهِمَا جَنَازَةٌ فَقَامَ أَحَدُهُمَا وَقَعَدَ الْآخَرُ فَقَالَ الَّذِي قَامَ أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ قَامَ قَالَ لَهُ الَّذِي جَلَسَ لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَلَسَ

حضرت ابومجلز رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرات ابن عباس اور حسن رضی اللہ عنھم کے قریب سے ایک جنازہ گزرا۔ انمیں سے ایک کھڑے ہوگئے جبکہ دوسرے بیٹھے رہے۔ کھڑے ہونے والے نے کہا: اللہ کی قسم! میں یقینًا جانتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تھے۔ بیٹھے رہنے والے نے ان سے کہا۔ اللہ کی قسم! میں بھی یقینًا جانتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے بھی رہے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت