فهرس الكتاب

الصفحة 1977 من 5761

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

جنازے پرصفیں باندھنا

1977 أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَاشِيَّ قَدْ مَاتَ، فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ» ، قَالَ: فَقُمْنَا فَصَفَفْنَا عَلَيْهِ كَمَا يُصَفُّ عَلَى الْمَيِّتِ، وَصَلَّيْنَا عَلَيْهِ كَمَا يُصَلَّى عَلَى الْمَيِّتِ

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''تمھارا (اسلامی) بھائی نجاشی فوت ہوگیا ہے، اٹھو اس کا جنازہ پڑھو۔'' ہم کھڑے ہوئے اور صف بندی کی جیسے میت پر کی جاتی ہے۔ اور اس کا جنازہ پڑھا جیسے میت کا جنازہ پڑھا جاتا ہے۔

''جیسے میت پر کی جاتی ہے'' گویا جنازے میں صف بندی ایک مشہور اور غیر متنازعہ بات ہے۔ ویسے بھی جنازے کے لیے لفظ نماز کا استعمال دلالت کرتا ہے کہ جنازے کے خصوصی احکام کے علاوہ نماز کے تمام احکام اس پر لاگو ہوں گے، مثلًا: قبلے کی طرف منہ کرنا، وضو کرنا، صفیں درست کرنا اور فاتحہ کی قراءت وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت