فهرس الكتاب
2026 - أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: الشَّيْبَانِيُّ أَنْبَأَنَا، عَنْ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَرَّ بِقَبْرٍ مُنْتَبِذٍ فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَصَفَّ أَصْحَابَهُ خَلْفَهُ» ، قِيلَ مَنْ حَدَّثَكَ؟ قَالَ: ابْنُ عَبَّاسٍ
حضرت شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے اس صحابی نے خبر دی جنھوں نے خود دیکھا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک علیحدہ بنی ہوئی قبر کے قریب سے گزرے تو آپ نے اپنے صحابہ کی اپنے پیچھے صف بنائی اور جنازہ پڑھایا۔ (شعبی سے) پوچھا گیا: آپ کو کس صحابی نے بیان فرمایا؟ انھوں نے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے۔