فهرس الكتاب

الصفحة 2056 من 5761

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

شہید کا بیان

2056 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: «الطَّاعُونُ، وَالْمَبْطُونُ، وَالْغَرِيقُ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ» ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ مِرَارًا، وَرَفَعَهُ مَرَّةً إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حضرت صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: طاعون، پیٹ کی تکلیف، غرق اور دروزہ سے آنے والی موت شہادت ہے۔ (راویٔ حدیث سلیمان تیمی نے) کہا: ہم سے یہ حدیث ابوعثمان نے کئی بار بیان کی۔ اور ایک بار اس کو (مرفوع) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بیان کیا۔

اس قسم کی تکلیف دہ موت قتل سے ملتی جلتی موت ہے، اس لیے اسے بھی شہادت کے ساتھ ملحق کر دیا گیا ہے اور اسے شہادت کے مرتبے پر فائز سمجھا جائے گا، البتہ اس پر شہید کے باقی احکام لاگو نہیں ہوں گے، جیسے انھی خون آلود کپڑوں میں دفنانا اور غسل نہ دینا وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت