فهرس الكتاب

الصفحة 211 من 5761

کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟

حیض کا بیان

211 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ سَبْعَ سِنِينَ فَسَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ فَأَمَرَهَا أَنْ تَتْرُكَ الصَّلَاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا وَحَيْضَتِهَا وَتَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ حضرت ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کو سات سال تک استحاضہ جاری رہا تو انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا۔ آپ نے فرمایا: ''یہ حیض نہیں بلکہ یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے تو آپ نے انھیں حکم دیا کہ اپنے حیض کے وقت نماز وغیرہ چھوڑ دیں، پھر (حیض گزر جانے کے بعد) وہ غسل کریں، اور نماز پڑھیں۔'' چنانچہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا ہر نماز کے وقت غسل کرتی تھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت