2144 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الشَّهْرُ هَكَذَا وَوَصَفَ شُعْبَةُ عَنْ صِفَةِ جَبَلَةَ عَنْ صِفَةِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ فِيمَا حَكَى مِنْ صَنِيعِهِ مَرَّتَيْنِ بِأَصَابِعِ يَدَيْهِ وَنَقَصَ فِي الثَّالِثَةِ إِصْبَعًا مِنْ أَصَابِعِ يَدَيْهِ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبیﷺ نے فرمایا: ''مہینہ کبھی اتنا ہوتا ہے۔'' شعبہ نے جبلہ بن سحیم کی نقل کی اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی کہ مہینہ انتیس دن کا (بھی) ہوتا ہے۔ انہوں نے اس طرح سے بیان کیا کہ وہ دو دفعہ آپ نے دونوں ہاتھوں کی پوری انگلیاں کھولیں اور تیسری دفعہ ایک انگلی کم (بند) کر لی۔