فهرس الكتاب

الصفحة 2150 من 5761

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

اس حدیث میں عبد الملک بن ابی سلیمان کے شاگردوں کا اختلاف

2150 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً رَفَعَهُ ابْنُ أَبِي لَيْلَى

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سحری کھاؤ، بلا شبہ سحری کھانے میں برکت ہے۔ حضرت ابن ابی لیلیٰ نے اس روایت کو مرفوع بیان کیا ہے۔

گو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت موقوف بھی آتی ہے مگر اس سے اس کے مرفوع ہونے میں کوئی نقص نہ آئے گا۔ نبیﷺ کے فرمان کو صحابی خود بھی دہرا سکتے ہیں، یہ کوئی بعید نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت