فهرس الكتاب

الصفحة 2176 من 5761

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

اس حدیث میں حضرت ابو سلمہ کے دو شاگردوں یحیٰ بن ابی کثیر اور محمد بن عمرو کا اختلاف

2176 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَتَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِصِيَامِ يَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ يَوْمًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ هَذَا خَطَأٌ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''ماہ رمضان المبارک سے ایک دو دن پہلے روزہ نہ رکھو مگر یہ کہ اتفاقًا وہ دن آجائے جس کا کوئی شخص پہلے سے روزہ رکھنے کا عادی ہو۔''

ابوعبدالرحمن (نسائی) رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ غلطی ہے۔

امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بجائے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا ذکر راوی کی غلطی ہے۔ اور یہ بات درست ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت