2214 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ فَرْحَةٌ حِينَ يَلْقَى رَبَّهُ وَفَرْحَةٌ عِنْدَ إِفْطَارِهِ وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل نے فرمایا: ''روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ روزے دار کو دو خوشیاں نصیب ہیں: ایک خوشی جب وہ اپنے رب تعالیٰ سے ملے گا اور دوسری خوشی افطار کے وقت۔ اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری سے بھی بڑھ کر خوشبودار ہے۔''