فهرس الكتاب
2233 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، فَدَعَا بِلَبَنٍ، فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «الصَّوْمُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ كَجُنَّةِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْقِتَالِ»
حضرت مطرف کہتے ہیں کہ میں حضرت عثمان بن ابی العاصؓ کے پاس حاضر ہوا تو انہوں نے میرے لیے دودھ منگوایا۔ میں نے عرض کیا: بلاشبہ میں روزے سے ہوں۔ فرمانے لگے: میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ''روزہ (جہنم کی) آگ سے (بچاؤ کے لیے) ڈھال ہے جیسے تمہارے پاس جنگ میں (بچاؤ کے لیے) ڈھال ہوتی ہے۔''