فهرس الكتاب

الصفحة 2279 من 5761

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

اس حدیث کے بیان میں معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک کا اختلاف

2279 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ فَإِذَا هُوَ يَتَغَدَّى قَالَ هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ فَقُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ هَلُمَّ أُخْبِرْكَ عَنْ الصَّوْمِ إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنْ الْمُسَافِرِ نِصْفَ الصَّلَاةِ وَالصَّوْمَ وَرَخَّصَ لِلْحُبْلَى وَالْمُرْضِعِ

حضرت ابو قلابہ ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نبیﷺ کے پاس کسی کام کے سلسلے میں حاضر ہوا۔ آپ صبح کا کھانا کھا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: ''آؤ کھانا کھاؤ۔'' میں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ آپ نے فرمایا: ''ادھر آؤ، میں تمہیں روزے کے بارے میں بتاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مسافر کو نصف نماز اور روزہ معاف کر دیا ہے۔ اور حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو بھی رخصت دی ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت