فهرس الكتاب

الصفحة 2283 من 5761

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

اس حدیث کے بیان میں معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک کا اختلاف

2283 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ هَانِئِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مُسَافِرًا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَأْكُلُ وَأَنَا صَائِمٌ فَقَالَ هَلُمَّ قُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ أَتَدْرِي مَا وَضَعَ اللَّهُ عَنْ الْمُسَافِرِ قُلْتُ وَمَا وَضَعَ اللَّهُ عَنْ الْمُسَافِرِ قَالَ الصَّوْمَ وَشَطْرَ الصَّلَاةِ

حضرت ہانی بن بن عبداللہ بن شخیر اپنے والد محترم سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں مسافر تھا۔ نبیﷺ کے پاس آیا۔ آپ اس وقت کھانا کھا رہے تھے۔ اور میرا روزہ تھا۔ آپ نے فرمایا: ''آؤ۔'' میں نے کہا: میرا تو روزہ ہے۔ فرمایا: ''کیا تم جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ نے مسافر کو کیا معاف کیا ہے؟'' میں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے مسافر کو کیا معاف کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ''روزہ اور نصف نماز۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت