فهرس الكتاب

الصفحة 229 من 5761

کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟

پانی کی وہ مقدار جس پر آدمی غسل کے لیے اکتفا کر سکتا ہے

229 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ فِي الْقَدَحِ وَهُوَ الْفَرَقُ وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَهُوَ فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک پیالے سے غسل فرما لیا کرتے تھے جو ایک فرق کے برابر تھا، نیز میں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (بیک وقت) ایک برتن میں غسل کر لیا کرتے تھے۔

حدیث میں [فرق] کا لفظ ہے۔ یہ حجازی صاع کے لحاظ سے تین صاع کا ہوتا ہے جس کا وزن تقریبًا ساڑھے سات کلو کے برابر بنتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت