فهرس الكتاب
2431 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَى عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبٍ قَدْ شَوَاهَا رَجُلٌ فَلَمَّا قَدَّمَهَا إِلَيْهِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ بِهَا دَمًا فَتَرَكَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَأْكُلْهَا وَقَالَ لِمَنْ عِنْدَهُ كُلُوا فَإِنِّي لَوْ اشْتَهَيْتُهَا أَكَلْتُهَا وَرَجُلٌ جَالِسٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ادْنُ فَكُلْ مَعَ الْقَوْمِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ فَهَلَّا صُمْتَ الْبِيضَ قَالَ وَمَا هُنَّ قَالَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ
حضرت موسیٰ بن طلحہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک خرگوش لایا گیا جسے ایک شخص نے بھونا تھا۔ جب اس نے اسے آپ کے سامنے پیش کیا تو کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! میں نے اس کے ساتھ خون دیکھا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چھوڑ دیا اور نہ کھایا، البتہ حاضرین سے فرمایا: ''تم کھاؤ۔ اگر مجھے خواہش ہوتی تو کھا لیتا۔'' ایک آدمی الگ بیٹھا رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''تو بھی قریب ہو کر لوگوں کے ساتھ کھا لے۔'' اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں روزے سے ہوں۔ آپ نے فرمایا: ''تو نے چاندنی راتوں والے روزے کیوں نہ رکھ لیے۔'' اس نے کہا: وہ کون سے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ''تیرہ، چودہ اور پندرہ (تاریخ کے) ۔''