کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
269 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ قَالَ حَدَّثَنِي وَاصِلٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهُ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَهْوَى إِلَيَّ فَقُلْتُ إِنِّي جُنُبٌ فَقَالَ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ملے جب کہ میں جنبی تھا۔ آپ (ملاقات کے لیے) میری طرف مائل ہوئے۔ میں نے کہا: میں جنبی ہوں۔ آپ نے فرمایا: ''تحقیق مسلمان ناپاک نہیں ہوتا۔''