کتاب: مواقیت کا بیان
2715 أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ يَعْنِي الْحَفَرِيَّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَاتَ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَكَفِّنُوهُ فِي ثِيَابِهِ وَلَا تُخَمِّرُوا وَجْهَهُ وَرَأْسَهُ فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک (محرم) آدمی فوت ہوگیا تو نبیﷺ نے فرمایا: ''اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اس کے (احرام کے) کپڑوں میں اسے کفنا دو۔ اور اس کے چہرے اور سر کو نہ ڈھانپو۔ یہ قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اٹھے گا۔''