فهرس الكتاب

الصفحة 2742 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

لبیک کہتے وقت حج یا عمرے کا نام نہ لینا

2742 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا لَا نَنْوِي إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ حِضْتُ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ أَحِضْتِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ إِنَّ هَذَا شَيْءٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْمُحْرِمُ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ہم (حجۃ الوداع میں) نکلے تو ہماری نیت صرف حج کی تھی۔ جب ہم سرف کے مقام پر پہنچے تو مجھے حیض شروع ہوگیا۔ رسول اللہﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی۔ آپ نے فرمایا: ''کیا تجھے حیض شروع ہوگیا ہے؟'' میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: '' (کوئی بات نہیں) یہ ایسی چیز ہے جو آدم کی بیٹیوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر ے، لہٰذا جو دوسرے محرم کریں، تو بھی کرتی رہ مگر بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔''

(۱) ''سرف کے مقام پر پہنچے۔'' یہاں حدیث میں اختصار ہے کہ ہماری نیت تو حج کی تھی مگر آپ نے قربانی نہ لانے والے افراد کو حج کا احرام عمرے میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ میں نے بھی حج کا احرام عمرے میں تبدیل کر لیا مگر اب حیض شروع ہوگیا۔ اس وجہ سے سیدہ عائشہؓ کو پریشانی لاحق ہوئی تو رسول اللہﷺ نے مذکورہ طریقے کی وضاحت فرما کر پریشانی دور فرما دی۔ (۲) ''جو دوسرے محرم کریں'' دوسرے معنی یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ جو محرم کرتا ہے، وہ تو بھی کر۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت