کتاب: مواقیت کا بیان
2759 أَخْبَرَنِي عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْكَبُ رَاحِلَتَهُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ ثُمَّ يُهِلُّ حِينَ تَسْتَوِي بِهِ قَائِمَةً
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپ ذوالحلیفہ میں اپنی سواری پر سوار ہوتے تھے، پھر سواری آپ کو لے کر کھڑی ہوتی تو آپ لبیک فرماتے۔
اصل بات پیچھے گزر چکی ہے کہ آپ نے لبیک کی ابتدا نماز کے فورًا بعد بیٹھے بیٹھے فرما لی تھی۔