کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
حیض والی عورت اپنے خاوند کا سر دھو سکتی ہے
276 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُومِئُ إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فَأَغْسِلُهُ وَأَنَا حَائِضٌ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کی حالت میں اپنا سر میرے قریب کر دیتے، میں اسے دھو دیتی، حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔
چونکہ حیض والی عورت کے ہاتھ ظاہرًا پلید نہیں ہوتے، لہٰذا سر دھونے میں کوئی حرج نہیں۔