فهرس الكتاب

الصفحة 2778 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

قلادے بٹنا(تیار کرنا)

2778 أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا يَزِيدُ قَالَ أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَبْعَثُ بِهَا ثُمَّ يَأْتِي مَا يَأْتِي الْحَلَالُ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے قربانی کے جانوروں کے لیے قلادے بٹتی (تیار کرتی) تھی، پھر آپ انھیں (حرم کے لیے) بھیج دیتے، پھر وہ سب کام کرتے جو ایک حلال شخص کرتا ہے، حالانکہ وہ جانور ابھی تک اپنی جگہ نہیں پہنچے ہوتے تھے۔

''جو ایک حلال شخص کرتا ہے۔'' یعنی غیر محرم جو کچھ کرتا ہے، مثلًا: جماع کرنا، سلے ہوئے کپڑے پہننا اور خوشبو لگانا، وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت