کتاب: مواقیت کا بیان
2802 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْكَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ ارْكَبْهَا وَيْلَكَ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ پیدل ایک اونٹ کو ہانکتا لے جا رہا ہے۔ آپ نے فرمایا: ''اس پر سوار ہو جا۔'' اس نے کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ نے فرمایا: ''تو سوار ہو جا۔'' اس نے پھر کہا: یہ قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ نے چوتھی دفعہ فرمایا: ''اس پر سوار ہو جا۔ تجھ پر افسوس!''