فهرس الكتاب

الصفحة 2806 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

جس آدمی کے ساتھ قربانی کاجانور نہ ہو 'وہ حج کے احرام کو عمرے کے احرام میں بدل سکتا ہے؟

2806 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ يَحْيَى عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نُرَى إِلَّا أَنَّهُ الْحَجُّ فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ أَنْ يُقِيمَ عَلَى إِحْرَامِهِ وَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ أَنْ يَحِلَّ

حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ (حجۃ الوداع میں) نکلے تو ہمارا ارادہ حج ہی کا تھا۔ جب ہم مکہ مکرمہ سے قریب ہوئے تو رسول اللہﷺ نے حکم دیا: ''جس شخص کے پاس قربانی کا جانور ہے، وہ (طواف کرنے کے بعد) اپنے احرام پر قائم رہے اور جس شخص کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں، وہ (عمرہ کرنے کے بعد) حلال ہو جائے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت