کتاب: مواقیت کا بیان
2825 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَهْدَى الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجْلَ حِمَارِ وَحْشٍ تَقْطُرُ دَمًا وَهُوَ مُحْرِمٌ وَهُوَ بِقُدَيْدٍ فَرَدَّهَا عَلَيْهِ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں جنگلی گدھے کی ایک ران پیش کی جس سے خون کے قطرے گر رہے تھے۔ آپ اس وقت محرم تھے اور مقام قدید میں فروکش تھے۔ تو آپ نے اسے واپس فرما دیا۔
قدید بھی ایک مقام کا نام ہے۔ پچھلی احادیث میں ودان یا ابواء کا ذکر ہے۔ یہ سب مقامات قریب قریب ہیں۔ کوئی اختلاف نہیں۔ دو شہروں کی درمیانی جگہ کو کسی شہر کی طرف بھی منسوب کیا جا سکتا ہے۔