فهرس الكتاب

الصفحة 2842 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

محرم کے لیے نکاح کی رخصت

2842 أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُونُسَ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُمَا مُحْرِمَانِ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت میمونہؓ سے نکاح کیا تو دونوں احرام کی حالت میں تھے۔

رسول اللہﷺ کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ آپ احرام باندھ کر گئے تھے، مگر حضرت میمونہؓ تو مکے میں تھیں وہ کیسے محرم ہوگئیں، نیز رسول اللہﷺ نے مکے پہنچ کر عمرے سے فارغ ہونے تک کچھ نہیں کیا تھا اور عمرے سے فارغ ہوگئے تو احرام بھی ختم ہو چکا تھا، پھر حالت احرام میں نکاح کب کیا؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت